یہ لکیریں جس ہاتھ میں بھی ہوں انکی لاٹری لگ جاتی اور بانڈ نکل آتے ہیں،آپ بھی اپنے ہاتھوں میں یہ لکیریں تلاش کریں،ہوسکتا آپ بھی دولتمند بن جائیں 

یہ لکیریں جس ہاتھ میں بھی ہوں انکی لاٹری لگ جاتی اور بانڈ نکل آتے ہیں،آپ بھی ...
یہ لکیریں جس ہاتھ میں بھی ہوں انکی لاٹری لگ جاتی اور بانڈ نکل آتے ہیں،آپ بھی اپنے ہاتھوں میں یہ لکیریں تلاش کریں،ہوسکتا آپ بھی دولتمند بن جائیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ )پرائز بانڈ کے خریداروں اور لاٹری لگوانے کے شوقین حضرات اس بات کی حسرت کرتے ہیں کہ کاش ان کی قسمت کا دروازہ کھل جائے اور انہیں بانڈ یا لاٹری پر لاکھوں کروڑوں روپے مل جائیں ۔کئی لوگ ایسے قسمت کے دھنی ہوتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کئی بار لاٹری اور بانڈ لگ جاتا ہے لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو تمام زندگی اس حسرت میں پیسہ گنوا دیتے ہیں ، نہ انکی لاٹری لگتی نہ بانڈ کا نمبر لگتا ہے ۔آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ جن لوگوں کی لاٹری اور بانڈ نمبر لگتا رہتا ہے وہ کیسے لوگ ہوتے ہیں ۔
پامسٹری کی نظر میں جن لوگوں کے شمسی ابھار پر دو متوازی لکیریں موجود ہوں وہ غیر معمولی طور پر عمر کے اس حصے میں بانڈ یا لاٹری سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں ۔یہ لکیریں عمر کے کسی حصہ میں بھی موجود ہوسکتی ہیں تاہم جب ایک ہی لکیر موجود ہوتو اسے بھی خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ایسے لوگوں پر قسمت مہربان ہوتی رہتی ہے ۔انہیں زندگی میں کبھی بھی کہیں سے بھی مالی تعاون بھی حاصل ہوجاتا اور نہ چاہتے ہوئے بھی ان کے در پر دولت سجدہ ریز ہوجاتی ہے ۔
دست شناسی کے مطابق جب شمس کی دومتوازی ترچھی لکیریں دماغی لکیر سے قریب تر ہوں تو تیس سے چالیس سال کے شخص کی لاٹری یا بانڈ لگ سکتا ہے ۔دل کی لکیر سے اوپر ایسی لکیروں کا موجود ہونا عمر کے آخری حصہ میں لاٹری و بانڈ لگنے کی علامت ہوتا ہے تاہم دیکھنا یہ بھی ہوتا ہے کہ اس ہاتھ کے حامل شخص کے ہاتھ میں کوئی مخالفانہ عنصر کی حامل لکیریں تو نہیں جوغیر متوقع ملنے والی دولت کو ضائع کرنے کا باعث بن جاتی ہیں ۔انگوٹھے کے نیچے سے نکلنے والی جارحانہ لکیریں اگر شمسی لکیروں پر آکر ٹک جائیں یا انہیں کاٹ ڈالیں تو ایسی دولت کے ضائع ہونے کا خدشہ رہتا ہے اور لاٹری یا بانڈسے کماحقہ فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا ۔ (nizamdaola@gmail.com )