شانگلہ ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹوں میں ناقص اور مہنگی خوراک فروخت ہونے کا انکشاف

شانگلہ ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹوں میں ناقص اور مہنگی خوراک فروخت ہونے کا انکشاف

  

  الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں ہو ٹلوں ، کیفیوں مافیا کا راج ،ناقص اور مہنگا خوراک فروخت کرنے کا انکشاف، تندور والوں نے روٹی کے وزن میں کمی کردی ہے،مہنگائی کی آڑ میں تندور،ہو ٹلوں ، کیفیوں والوں نے خود ساختہ نرخ اور روٹی کا وزن کم کردیا ہے جبکہ ہوٹلوں اور کیفے میں بھی ناقص خوراک مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے۔انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ بشام اور دیگر علاقوں میں حالات ایک جیسا ہے۔الپوری ضلع شانگلہ کے صدر مقام ہونے کی وجہ سے یہاں پورے ضلع سے لوگ آتے ہیں جبکہ یہ مافیا خود ساختی نرخوں پر ان لوگوں کو لوٹتے ہیں،شانگلہ کے صدر مقام الپوری اور بشام میں یہ مافیا چھائی ہوئی ہے اور کسی چیز کا مقررہ ریٹ بھی نہیں ہے۔بشام شہر میں شاہراہ قراقرم پر سفر کرنے والوں کو وہاں پر ہو ٹلوں ، کیفیوں والے زیادہ پیسے تے ہیں ۔شانگلہ میں پہلے ہی سے ہوٹل، کیفیوں اور تندور والے ڈسٹرکٹ پرئس کمیٹی کے نرخ نامے پر عمل نہیں کرتے ہیں اور اپنی من مانی ریٹ مقرر کرتے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے ،صفائی کا انتظام بھی ناقص ہے اور روٹی تیار کرنے کے وقت بھی صفائی کا خاطر خواہ انتظام موجود نہیں ہے۔عوامی حلقوں نے شانگلہ ضلع بھر کے گنجان آباد علاقوں الپوری و بشام میں ہو ٹلوں ، کیفیوں کے ناجائز نرخوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان ہوٹلوں کے معیار،ان ہو ٹلوں ، کیفیوں میں دستیاب خوراک کیلئے ریٹ مقررکرکے ان مافیا سے عوام کو چھٹکارا دینے جبکہ ناقص اور مہنگا خوراک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔