پنجاب پارکنگ کمپنی کے ملازمین کی ضمانتیں،سپریم کورٹ نے کیس ہائی کورٹ بھجوادیا
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے پنجاب پارکنگ کمپنی میں مالی خورد برد کے ذمہ دار ملازمین کی ضمانتوں کا معاملہ ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواستوں پر حقائق پر مبنی فیصلہ نہیں دیا ،ہائی کورٹ 30 دن میں ملزموںکی ضمانت سے متعلق فیصلہ کرے۔جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ آئی ٹی کمپنی کو پارکنگ کا ٹھیکہ دے دیا گیا ،جس کو ٹھیکہ دیا اس کمپنی کو پارکنگ کا تجربہ نہیں تھا۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کمپنی بورڈ نے ٹھیکہ والی کمپنی کی مالی حیثیت کا جائزہ لینے سے پہلے معاملہ کی منظوری کیسے دیدے ۔ کمپنی کے سی ای او تاثیر احمد، سی ایف او عثمان قیوم اور حافظ نعمان پر پارکنگ کے ٹھیکے میں مالی خوردبرد کا الزام ہے،نیب تینوں ملزمان کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ