رستم ، زہریلی دوا کھانے سے خاتون جاں بحق، دو بچوں کی حالت غیر
رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں زہریلی دواں کھانے سے خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں کی حالت غیر ، ریسکیو 1122رستم نے ہسپتال منتقل کر دیئے،واقعات کے مطابق رستم کے علاقہ پیندو کوٹھے کے رہائشی سرور گل ولد رحمان گل نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں مزدوری کے لئے گھر سے باہر تھا کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ آپکی بیوی اور بچیں بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال میںہیں جب میں ہسپتال گیا تو معلوم ہو ا کہ زہریلی دواں کھانے سے میری بیوی مسماة (ن)موقع پر جاں بحق اور دو بچیں سات سالہ زین اللہ اور آٹھ سالہ رمیسہ کو تشویشناک حالت میںریسکیو 1122 نے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کر دیئے ، بچوں کے بیان کے مطابق مسماة (ن) نے پانی کی بوتل میں کسی چیز کو ملا کر ہم کو پلایا اور خود بھی پیاجس کے بعد ہماری حالت غیر ہو گئی، جبکہ اہل محلہ والوںنے بتایا کہ اکثر ان کے گھر میں لڑائی جھگڑے ہوتے تھے ۔ پولیس تھانہ رستم نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے ۔