شانگلہ پولیس اپنے شہداءپر فخر کرتی ہے ،ڈی پی او رسول شاہ

شانگلہ پولیس اپنے شہداءپر فخر کرتی ہے ،ڈی پی او رسول شاہ

  

 
ا لپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ پولیس ا فیسر رسول شاہ نے کہا ہے کہ شانگلہ پولیس اپنے شہداءپر فخر کرتی ہیں ،خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے مثالی قر بانیاں دے کر نئے تاریخ رقم کر دی جس کی مثال کہیںنہیں ملتی ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہماراے کل کو محفوظ اور پُرامن بنانے کےلئے اپنا آج قربان کیا ۔خیبر پختونخوا پولیس ہمیشہ سے عوام کی حفاظت کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔وہ جمعرا ت کے روز ہفتہ شہداءکے پہلے روز شہداءکیمپ میں پولیس جوانوں کی خون کی عطیہ دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مختلف شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پرسب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری آمجد علی خان،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حبیب اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس سلسلے میں شانگلہ پولیس نے تھانہ الپوری ، بشام اور پورن میں تھانوں کے سامنے ہفتہ شہداءکے حوالے سے کیمپ لگائیں۔ ہفتہ شہداءمنانے کا مقصد ان شہداو¿ں کی بے مثال قربانیوں کی یاد میں امسال یوم شہداءمنائی جا رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس ا فیسر شانگلہ رسول شاہ نے پولیس لائن شانگلہ میں یاد گار گار شہداءپر پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ساتھ سلامی دی اور پھول چڑھائے۔ پولیس ا فیسر ان نے قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی ایصال ثواب کےلئے فاتح خوانی بھی کی۔ اس کے بعد ضلعی پولیس ا فیسر شانگلہ رسول شاہ شہداءکے ورثاءسے بات چیت کرتے ہوئے یقین دہانی دلائی کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ۔ اسی طرح ہم اپنے پولیس کے شہداو¿ں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھیں گے۔ شہید زندہ ہے۔ انھوں نے اس ملک کے لئے بے پناہ قربانی دی ہیں۔ شہید کی ایصال ثواب کےلئے خصوصی دعائیں کی ۔ انھوں نے لواحقین شہداءسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پولیس شہداءپر فخر کرتے ہیں ،شہید کبھی مرتے نہیں ،شہید قوم کی حیات ہیں،خراب حالات میں پولیس نے جو قربانیاں دی ہیں وہ روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔شانگلہ پولیس کے شہداو¿ں کو ہمیشہ کےلئے یاد رکھیں گے۔ انھوں نے اس ملک کےلئے بے پناہ قربانی دی ہیں۔ شہید کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیںبھی کی۔۔