صحت مند بچے کیلئے دو سال تک ماں کا دودھ انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر محمد فیاض

صحت مند بچے کیلئے دو سال تک ماں کا دودھ انتہائی ضروری ہے،ڈاکٹر محمد فیاض

  


شبقدر ( نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چارسدہ ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا ہے کہ صحت مند بچے کیلئے دو سال تک ماں کا دودھ انتہائی ضروری ہے ۔ ماں کا دودھ نہ صرف ایک صحت مند قدرتی غذا ہے بلکہ بچوں کو کئی بیماریوں سے بچانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہیں ۔ ڈاکٹر محمد فیاض نے ان خیالات کا اظہار گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے نہ صرف بچے کو صحت مند خوراک ملتی ہیں بلکہ ماں بھی کئی مہلک بیماریوں جن میں بریسٹ کینسر بھی شامل ہیں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیاض نے مزید کہا کہ ماں کو چاہیئے کہ بچے کو اپنا دودھ پلائیں جو نہ صرف طبی لحاذ سے ان ماﺅں کیلئے مفید ہیں بلکہ ہماری مذہب بھی دو سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچے کو ماں کے دودھ کے ساتھ چھ ماہ بعد بچے کو دیگر نرم خوراک بھی دیا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے چارسدہ میں یکم اگست سے 31اگست تک خصوصی آگاہی مہم بھی چلایا جا ئیگا ۔ جس میں دودھ پلانے والی ماﺅں کو بچے کو دودھ پلانے کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا ۔ ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا کہ ضلع بھر کے مراکز صحت میں اس حوالے سے خصوصی آگاہی کیمپ اور سیمینار بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر ظفر علی خان نیوٹریشن پروگرام ، نیشنل پروگرام کوارڈینٹر ڈاکٹر محسن احمد اور ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عارف نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے بعد ماں کے دودھ کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ میں وآک بھی کیا گیا ۔