جہانگیر ترین کی صادق سنجرانی کوتحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارکباد

جہانگیر ترین کی صادق سنجرانی کوتحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی شریک تھے۔جہانگیرترین نے چیئرمین سینیٹ کوعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہونے پر مبارکباد دی ، جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی حکومتی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔جہانگیر ترین نے کہا تحریک عدم اعتمادکی ناکامی سے ثابت ہوگیاایوان کااعتمادہے، حکومت ایوان بالا میں چیئرمین سینیٹ کی حمایت جاری رکھے گی، حکومت اداروں کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیاہے، عدم اعتمادکی تحریک پرشکست اپوزیشن کے فیصلوں کی شکست ہے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹرزکےاعتمادپرسب کاشکرگزارہوں، آئندہ بھی ایوان کوغیرجانبداری سے چلاوں گا۔
جہانگیرترین، مبارکباد