ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان کا تاتارا تھانہ کا اچانک دورہ

ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان کا تاتارا تھانہ کا اچانک دورہ

  


پشاور (سٹاف رپورٹر) ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان نے گزشتہ روز تھانہ تاتارا کا اچانک دورہ کیا اس دوران تھانے کی ریکارڈ اور مختلف رجسٹراٹ چیک کرنے کیساتھ ساتھ حوالات میں بند افراد سے بھی بات چیت کی ، انہوں نے محرر سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کرکے ان کودرپیش مسائل کا بر وقت آزالہ کریں علاوہ ازیں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاران سے مل کر سکیورٹی کے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا اور بہتر سکیورٹی انتظامات اور الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کینٹ محمد اشفاق خان نے کینٹ ڈویژن کے تھانہ تاتارا کا اچانک دورہ کیااس دوران انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کرکے مختلف رجسٹرات کا جائزہ لیا انہوں نے محرر سٹاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ آنے والے سائلین کی داد رسی کرکے ان کودرپیش مسائل کا بر وقت آزالہ کریں ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ہونے والے اصلاحات کی بنا پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے عوامی اعتماد کو مزید مضبوط اور بحال کرنا چاہیئے دورے کے موقع پر ڈیوٹی پر مامورپولیس افیسرز اور اہلکاروں سے ملے تھانے اور ناکہ بندیوں کی سکیورٹی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،ایس پی کینٹ نے تمام جوانوں کو داخلی و خارجی راستوں پرسکیورٹی کے بہتر انتظامات کر نے اور ہر وقت الرٹ کی ہدایت کی، تاکہ کسی بھی وقت نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہے انہوں نے اس دوران کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہےگااور اچھی کارکردگی دکھانے والے جوانوںکو نقد انعامات دیئے جائےگے