رستم ،رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی کپورہ میں واک کا اہتمام
رستم(تحصیل رپورٹر)رورل ہیلتھ سنٹرگڑھی کپورہ دولت زئی کو اپنا حق دو،،اس سلسلے میں یونین کونسل گڑھی دولت زئی رورل ہیلتھ سنٹر تک ایک پرامن احتجاجی واک کیاگیا۔واک کے اختتام پر انجینئر محمدغیوراور ناظم حاجی سیدالوہاب نے شرکا سے خطاب کیا۔ناظم سیدالوہاب نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیومردا ن کے نا رواسلوک پر شدید احتجاج ریکارڈ کیااورصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ رورل ہیلٹھ سنٹر گڑھی کپورہ کی تعمیر کو فی الفور مکمل کرکے عوام کی سہولت کے لیے کھولاجائے ۔اس موقع پر انجینئر محمد غیور نے قرارداد پیش کی ۔جس میں مطالبہ کیاگیاکہ ،،رورل ہیلتھ سنٹر گڑھی کپورہ کو دوماہ کے اندرمکمل کیاجائے۔بصورت دیگر ہم صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنااحتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے فنڈمیں منطورشدہ منصوبوں کو فوری طورپرفنڈزجاری کرکے مکمل کیا جائے۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی دولت زئی میں پرنسپل کی آسامی گذشتہ تین سال سے خالی ہے۔اس پر فوری طورپرپرنسپل کی تعیناتی کیاجائے۔شرکا احتجاجی مظاہرہ نے قراردادکو متفقہ طور پر منظورکیا۔شرکا ءمیں اہلیا ن گڑھی کپورہ کے علاوہ ناظم سید امجد علی ، ناظم محمد علی ،انصاف سپورٹس اینڈ کلچر گڑھی کپورہ کے سابقہ جنرل سیکرٹری فاروق یوسفزئی اور جنرل کونسلرز نگارعلی، فوادخان،عبدالرازق ،وکیل داد، فواداحمد نے بھی شرکت کی۔