مردان میں یوم شہداءکے موقع پر امن واک کا اہتمام
مردان ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس انتظامیہ کے زیر اہتمام شہدائے پولیس کے حوالے سے امن واک نکالی گئی ،واک کی قیادت ڈی پی او سجادخان نے کی شرکاءنے تھانہ سٹی سے ٹاو¿ن ہال تک مارچ کیا ،واک میں ایس پی اپریشن مشتاق احمد، شہداءکے ورثاء،وکلاءبرادری ،تاجروں ،صحافیوں ،سول سوسائٹی ،خواتین نمائندوں سمیت سکاو¿ٹس کے دستوں نے خصوصی شرکت کی شرکاءنے بینرز او رپلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر شہداءکی تصاویر اوران کے حق میں نعرے درج تھے واک کے شرکاءٹاو¿ن ہال پہنچے جہاں خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجادخان نے کہاکہ شہدائے پولیس ہفتہ بنانے کا بنیادی مقصد ان پولیس آفیسرز او رجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا اوران کی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرناہے جنہوںنے امن کے قیام اورشہریوں کی حفاظت کے لئے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ڈی پی او نے کہاکہ مردان پولیس کا دامن ان بہادر سپوت شہداءکے پھولوں سے بھرا ہے ضلع بھر میں 108بہادر سپتوں نے اپنی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہریوں کی جان ومال اوروطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان جان آفرین کے حوالہ کئے ہیںڈی پی او نے کہاکہ لازوال قربانیوں کے باعث آج امن کی فضا بحال ہواہے اور دہشت گردی کا قلع قمع کردیاگیاہے انہوںنے کہاکہ پولیس فورس شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور وطن کی سلامتی کے لئے مزید قربانیوں کے لئے تیارہے مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ ،ڈسٹرکٹ بار کے صدر آصف اقبال ،جنرل سیکرٹری نوربادشاہ ،پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ایم بشیرعادل،خدائی خدمت گار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی ، ،نصرت نعیم اوردیگر نے بھی خطاب کیا اور پولیس فورس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر شہیدوں اور غازیوں کی بلند درجات کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔