ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہلال احمر ضلع مہمند کا اہم اجلاس

  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہلال احمر ضلع مہمند کا اہم اجلاس

  

مہمند(نمائندہ پاکستان) مہمند، گزشتہ روز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں ہلال احمر ضلع مہمند کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام منعقد ہوا ۔جس میںسیکرٹری فوزی خان ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر عرفان اللہ ، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، علاقے کے علماءکرام ، قومی مشران، سیاسی و فلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور مقامی صحافیوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ اجلا س کے دوران ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی پرروشنی ڈالی گئی ۔ اس ضمن میں ادارے کے سربراہوں نے شرکاءکو بتا یا کہ ہلال احمر ضلع مہمند علاقے کے عوام کی بہترین طریقے سے خدمت کررہے ہیں ، علاقے میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فروغ کے ساتھ ساتھ غرباءومساکین کی بھی ہرممکن مدد کرتے ہیں جبکہ اس کے ضلع مہمند کے کونے کونے میں نوجوانوں کو ناگہانی قدرتی آفات سے نمٹنے کی اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بہترین طریقے سے ٹریننگ دیئے گئے ہیں جوکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں علاقے کے عوام کی خدمت کرینگے۔ اجلاس کے دیگر شرکاءنے کہا کہ ضلع مہمند میں علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے بھی ہم کام کررہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہلال احمر کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور اس ادارے نے ہرمشکل وقت میں علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مفت افطاری کی دسترخوان سے ادارے نے ہزاروں غرباءکو کھانا دیکر ثواب دارین حاصل کی ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ آگاہی سیشنز اور دیگر تقریبات میں بھی علاقے کے عوام کی رہنمائی کرتاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -