نجی سکولز نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کےلئے کوشاں ہیں،احتشام خان

نجی سکولز نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کےلئے کوشاں ہیں،احتشام خان

  

 
مردان( بیورورپورٹ) ضلع ناظم احتشام خان نے کہا ہے کہ نجی سکولز حکومت کے ساتھ تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور نئی نسل کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے کوشاں ہیں ۔ پرائےویٹ سکولز مروجہ قوانین اور ضوابط ، عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ والدین کو حکومت پاکستان کی طرف سے ریلیف مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائےویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پرائےویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نصیر آفریدی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل ضلع ناظم کو پیش کیں، جس پر ضلع ناظم نے انکے جائز مسائل کو قانون کے دائرے میں حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے پرائےویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پرائےویٹ سکولز مروجہ قواعد و ضوابط ، عدالتی احکامات اور متعلقہ محکمہ جات پی ایس آر اے کے ہدایات کی من و عن پیروی لازمی ہوگی جبکہ پرائےویٹ سکولز کی بے جا حراسگی ، بلاجواز مداخلت اور غیر قانونی احکامات سے گریز کرنا ہوگا ،بصورت دیگر غیر ذمہ دارانہ احکامات کو سختی سے راہ روکا جائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں موسم گرما کی چھٹیوں کے فیسوں کے بارے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمدکو یقینی بنائے اور والدین سے فیسیں مت لیں ، اگر پہلے سے فیسیں لئے ہیں تو انکو واپس کریں ، اس بارے میں تمام پرائےویٹ سکولز کو ایک سرکولرجاری کریں ۔ تاکہ حکومت
پاکستان اور عدالت عالیہ کی جانب سے جاری شدہ فیصلے پر بچوں کے والدین کو ریلیف مل سکیں، اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کیساتھ تعاون کریں