”ریاست مدینہ “ میں ضمیرفروشی ؟ ، 14چہرے قوم کے سامنے لائے جائیں ، سردارحسین بابک

  ”ریاست مدینہ “ میں ضمیرفروشی ؟ ، 14چہرے قوم کے سامنے لائے جائیں ، سردارحسین ...

  


پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ مدینہ جیسی ریاست کے خلیفہ نے ضمیر فروشی کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،سلیکٹڈ اعظم میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو تمام بے ضمیروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز پشاور میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما اور پی کے23شانگلہ سے سابق امیدوار محمد یار خان نے اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا، صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں باچا خان کے قافلے میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی،اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان ،اے این پی بونیر کے صدر محمد کریم بابک،صوبائی سیکرٹری مالیات مختیار خان ایڈوکیٹ،وبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر شاہ خان ،ارباب محمد طاہر خان خلیل ،استقبال خان سمیت دیگر اہم قائدین بھی تقریب میں موجود تھے، سردار حسین بابک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختونوں کے حقوق کی خاطر اے این پی کا کردار بالکل واضح ہے ،اداروں کی آزادی،آئین کی حکمرانی ،قانون کی عملداری،اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے اے این پی کی جدوجہد جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ ریاست پختونوں کا وجود تسلیم کرنے سے انکاری ہے لہٰذا ہمیں اپنے حق کیلئے اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا، مجموعی سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ماورائے آئین اقدامات روز کا معمول بن چکے ہیں ،اسٹیبلشمنٹ سیاسی جماعتوں کو دیوار سے لگانے اور آئین پر مسلسل حملے کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں 25جولائی2018کی تاریخ پھر دہرائی گئی ،ظلم وجبر یا دولت کے بل بوتے پر سینیٹرز کو خریدا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضمیر فروشوں کو با ضمیر کا خطاب دیا گیا اگر عمران خان میں اخلاقی جرا¿ت ہے تو ان نام نہاد باضمیروں کو قوم کے سامنے پیش کریں،انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ہر بار انتخابی عمل پر ادارے اثر انداز ہو رہے ہیں جو ملک کیلئے نیک شگون نہیں،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے بوریوں کے منہ کھول رکھے ہیں،اس سے قبل نئے ضم اضلاع میں بھی اربوں روپیہ لٹا کر نتائج تبدیل کرائے گئے،انہوں نے کہا کہ حکمران بین الاقوامی سطح پر ملک کیلئے شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں،انہوں نے اپنی جماعتوں کے ساتھ وفاداری نبھانے والےپچاس سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کیا،صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اس قدر عروج پر ہے کہ تمام طبقات زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں،ریاست مدینہ کا خلیفہ ضمیر فروشی اور کرپشن میں مصروف ہے،لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے جبکہ حجاج بھی اس کرپٹ مافیا سے محفوظ نہ رہ سکے،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے صلاح مومشورے جاری ہیں تاہم پارٹی و ذیلی تنظیموں کے کارکن اس حوالے سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں