ہفتہ شہداءکا مقصد اپنے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے امجد خان ایس ڈی پی او

  ہفتہ شہداءکا مقصد اپنے پیاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے امجد خان ایس ڈی پی ...

  


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ کے ایس ڈی پی او سرکل امجدعلی خان ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شانگلہ حبیب اللہ نے کہا ہے کہ ہفتہ شہداءکا مقصد اپنے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ،ہفتہ شہداءکیمپ میں عوام کے تاثرات درج کرنے سے عوام اور پولیس کے درمیان رابطے کی عکاسی کرتی ہے ، شانگلہ پولیس اپنے شہداءکو ہر وقت ےاد رکھتی ہے ، شہداءکو خراج عقیدت کیلئے پولیس لائن الپوری میں ےوم شہداءکے حوالے سے شاندار تقریب منعقد کی جائیگی۔وہ جمعرا ت کے روز ہفتہ شہداءکے پہلے روز شہداءکیمپ میں پولیس جوانوں کی خون کی عطیہ دینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ےوم شہداءتقریب میں شانگلہ بھر کے مشران سمیت سول سائیٹی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے ، عوام پولیس روابط کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے شانگلہ پولیس سرگرم عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں مقامی صحافیوں کے نمائندہ وفد سے بات چیت میں کیا۔امجد علی خان وحبیب اللہنے کہا کہ موجودہ دور میں میڈیا کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا ، میڈیا پولیس کی مثبت اقدامات کو احسن طریقے سے اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جبکہ ان کی غلطیوں کی نشاندہی بھی ناگزیر ہے ، شانگلہ پولیس نے ہمیشہ عوامی مفادات میں اپنی فرائض سر انجام دی ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ عوام اور پولیس کی تعاون سے ہی امن بحال ہوا ، پولیس جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کی قربانیاںبھی قابل تعریف ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شانگلہ پولیس ہر وقت کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، شانگلہ کے عوام پولیس دوست اور تعاون کرنے والے ہیں ،جب بھی پولیس پر کوئی بھی مشکل پیش آئی تو شانگلہ کے عوام نے پولیس کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔۔