سیاست میں تلخیاں بڑھ گئیں،یہ بلوچستان کو لے ڈوبیں گی،جاوید ہاشمی

سیاست میں تلخیاں بڑھ گئیں،یہ بلوچستان کو لے ڈوبیں گی،جاوید ہاشمی

  


ملتان(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی داغ دار تاریخ میں کل ایک اور داغ کا اضافہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو پتہ ہوتا کہ اس ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے، انہوں نے کہا کہ اب تلخیاں بڑھ گئی ہیں ،یہ بڑھتی تلخیاں بلوچستان کو بھی لے ڈوبیں گی، سینٹ بہت حساس ادارہ ہے،کل 64 کھڑے ہو ئے اور چھومنتر کے بعد 14 ووٹ ہضم ہو گئے۔ ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سے مجھے ہمدردی ہے، عمران خان نے اپنی حیثیت خود گنوا دی ہے، چیئرمین سینٹ سرینڈر کر چکا تھا اسے کہا گیا کھڑے رہو بیٹھنا نہیں ہے،یہ اپوزیشن کی ہار ہے مگر جمہوریت کی فتح ہے، بلوچستان کے اندر علیحدگی پسند پنجابی ہیں،پنجابی در حقیقت علیحدگی پسند ہیں، پنجابی قوت اگر برسراقتدار ہو تو ہم مانگے بغیر اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ تعویزوں سے چلنے والی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سینٹ اور قومی اسمبلی کا الیکشن بھی شاید اب کبھی نہ لڑوں۔ کوئی عدالت آج تک آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکی۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایکسٹینشن کا فیصلہ واشنگٹن میں ہو گیا ہے عمران خان نے نہیں کرنی۔ عمران خان کو جرنلسٹ پسند نہیں ہیں، وہ ہٹلر، ایوب خان اور مشرف جیسا بن کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔
جاوید ہاشمی