طور خم بارڈرکھولناقربانی کے جانوروں کی سمگلنگ کیلئے راستہ فراہم کرناہے، فلک نازخان

طور خم بارڈرکھولناقربانی کے جانوروں کی سمگلنگ کیلئے راستہ فراہم کرناہے، ...

  


نوشہرہ(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات فلک ناز خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عین عیدالضحیٰ کی آمد کے موقع پر طورخم بارڈر سفارتی تعلقات بہتر بنانے اور تجارت کو مضبوط کرنے کی آڑ میں کھول کر قربانی کے جانوروں کی سمگلنگ کیلئے راستہ کھول دیا گزشتہ سال بھی اسی حکومت نے عیدالضحیٰ سے چند دن قبل طورخم بارڈر کھول کر قربانی کے جانوروں کی جو سمگلنگ کی اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اسی وجہ سے قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کئی گنا زیادہ ہوکر قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے اکثریتی سفید پوش طبقہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم رہی انہوں نے کہا کہ اب ایک بار پھر عمرانی حکومت گزشتہ سال کی تاریخ دہرا کر عوام کو ایک بار پھر خیبرپختونخوا کے عوام کو سنت ابراہیمی سے محروم کرنے پر تلی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے واضح طورپر حکم جاری کیا ہے کہ عیدالضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کی افغانستان لے جانے کا نہ اجازت نامہ اور نہ پرمٹ جاری کیاجائے گا ہم ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اب پشاور ہائی کورٹ اپنے فیصلے پرعمل درآمد کو یقینی بناکر عیدالضحیٰ سے قبل طورخم بارڈر کو کھولنے کی اجازت نہ دے۔