مہمند قوم کے مشران کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں،ڈپٹی کمشنر

مہمند قوم کے مشران کی قربانیاں اظہر من الشمس ہیں،ڈپٹی کمشنر

  

 
مہمند (نمائندہ پاکستان) ضلع مہمند میں دہشت گردی کی جنگ اور ہر مشکل حالات میں مشران کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ مشران اور انتظامیہ لازم و ملزوم ہے۔ حکومت آپ کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند افتخار عالم نے مشران کی طرف سے اعزازیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام، اے سیز سیدمحمد اصغر علی شاہ، محمد قیصر خان اور وسیم اختر کے علاوہ دیگر سرکاری اہلکار بھی موجود تھے۔ ڈی سی افتخار عالم نے کہا کہ مہمند قومی مشران خود عزت دار ہیں اسی وجہ سے دوسروں کو بھی عزت دیتے ہیں۔ کیونکہ مشران نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے حدود اور پورے علاقے کے تحفظ کیلئے انتظامیہ، سیکورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ ہو کر اپنے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے مالی و جانی قربانیاں دی ہیں جس کی وجہ سے پورے علاقے میں امن بحال ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت بھی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ مشران نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی طرف سے مکمل تعاؤن کا یقین دہانی کرائی۔ اور انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاؤن کا عہد کیا۔