موٹر کار چوری، موبائل سنیچنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

موٹر کار چوری، موبائل سنیچنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہسپتال کے سامنے سے موٹر کار چوری میں ملوث گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا، اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران دھوکہ دہی سے موبائل چھیننے والے دو ملزمان کو بھی دھر لیا گیا،تینوں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے، تینوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی شاہ خالد ولد شاہ ولی خان نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیا ن کیا کہ وہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال اپنے ایک رشتہ دار کی عیادت کے لئے آیا تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے اس سے موٹر کار چوری کر لی جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے ہسپتال میں تیمارداروں سے موٹر کار چوری کے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان اور ایس ایچ اوتھانہ ٹاؤن جاوید اختر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن جاوید اخترنے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کا ڈیٹا اکٹھا کیاگیا دوران تفتیش واردات میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم برکت اللہ ولد اشرف گل کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر کار بھی برآمد کر لیااسی ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران دھوکہ دہی کے ذریعے موبائل چھیننے میں ملوث دو ملزمان صابر ولد جہانزیب اور ابرارولد عبدالمتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لی، تمام گرفتار ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران موٹر کار اور موبائل چوری کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے