موٹر کار چھیننے میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار مسروقہ موٹر کار پارٹس کی شکل میں برآمد

  موٹر کار چھیننے میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتار مسروقہ موٹر کار پارٹس کی شکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غریب محنت کش سے ٹیکسی موٹر کار چھیننے میں ملوث دو رکنی گروہ کوگرفتار کر لیا، ملزمان تجارتی مراکز سے ٹیکسی موٹر کار بک کرکے نواحی علاقوں میں چھین لیتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران موٹر کار چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے سرقہ شدہ موٹر کار پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے ایک عدد آلٹو موٹر کار بشکل پارٹس برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی زرشید ولد قاسم سکنہ سفید سنگ نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ بورڈ بازار سے ٹیکسی گاڑی میں سواریوں کو بٹھا کرناصر باغ جا رہا تھا کہ شیخ یاسین ٹاؤن کے قریب گاڑی میں سوار افراد نے اس سے بذوز ٹیکسی موٹر کار چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی رورل ڈویژن شوکت خان نے نواحی علاقے میں موٹر کار چھیننے کے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین اور ایس ایچ اوتھانہ ناصر باغ نعیم خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے سرگرم موٹر کارچھیننے والے گروہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیاایس ایچ او تھانہ ناصر باغ نعیم خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ اور جرائم پیشہ افرادکے بیانات قلمبند کئے جبکہ موٹر کار چوروں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیاگیا جس کے دوران اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران موٹر کار چھیننے میں ملوث دو ملزمان جاوید ولد داؤد اور امجد ولد صور ت خان کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران موٹر کار چھیننے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر کار پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیاجن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹر کار پارٹس کی شکل میں برآمد کر لی گئی ہے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران اس سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے