”ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے“ بڑی عدالت میں درخواست دائر ہو گئی

”ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے“ بڑی عدالت میں درخواست دائر ہو گئی
”ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے“ بڑی عدالت میں درخواست دائر ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی پاکستان میںبندش کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار ندیم سرور نے درخواست میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک نوجوان نسل کو گمراہ کر رہی ہے اور ا س میں وقت اورپیسے دونوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پرپابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔
واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑتک جا پہنچی ہے۔