ماں کے بوائے فرینڈ نے 16 ماہ کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بچے کی حالت کیسی ہے؟ دل کو تڑپادینے والی خبر آگئی

ماں کے بوائے فرینڈ نے 16 ماہ کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بچے کی ...
ماں کے بوائے فرینڈ نے 16 ماہ کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، بچے کی حالت کیسی ہے؟ دل کو تڑپادینے والی خبر آگئی

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست الاباما میں ایک درندہ صف شخص نے اپنی گرل فرینڈ کے 16 ماہ کے بیٹے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شا ایورٹ نامی حیوان صفت انسان نے اپنی ہی گرل فرینڈ کے 16 ماہ کے بیٹے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا جس کے باعث بچہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔بچے کی ماں کیٹ ایلیٹ کے مطابق زیادتی کا واقعہ پیش آنے کے باعث اس کا بیٹا کوما میں ہے ۔ بچے کے جنسی اعضا کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور ان میں سے مسلسل خون بہہ رہا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے اسے آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے۔

پولیس نے شیر خوار بچے سے زیادتی کے الزام میں شا ایورٹ کو 18 جولائی کو بچے پر جنسی تشدد اور جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا تھا لیکن بعدازاں اسے 90 ہزار ڈالر کے مچلکے جمع کرانے پر ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ پولیس اورعوام حقائق جانے بغیر یکطرفہ کہانی سن کر ہی نتیجہ اخذ کر رہے ہیں حالانکہ ان کے موکل نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...