بھارتی حکومت نے آئی پی ایل کے انعقاد کی منظوری دے دی، کہاں اور کب کھیلا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

بھارتی حکومت نے آئی پی ایل کے انعقاد کی منظوری دے دی، کہاں اور کب کھیلا جائے ...
بھارتی حکومت نے آئی پی ایل کے انعقاد کی منظوری دے دی، کہاں اور کب کھیلا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی ، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اتوار کے روز آئی پی ایل کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے 13 ویں سیزن کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس بار ہر ٹیم میں 24 کھلاڑی ہوں گے تاکہ کسی کھلاڑی کے کرونا کا شکار ہونے کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کو استعمال کیا جاسکے۔

متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل 23 ستمبر سے شروع ہوگا۔ شام کے میچز بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔  ٹورنامنٹ میں دس دن ایسے ہوں گے جب ایک دن میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل کا انعقاد اس سال 29 مارچ کو ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے باعث بی سی سی آئی نے اسے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

مزید :

کھیل -