بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی

بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی
بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 86 ہوگئی

  

چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پنجاب میں زہریلی شراب پی کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 86 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زہریلی شراب پینے کی وجہ سے پنجاب کے تین اضلاع میں اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ اموات ترن تارن ضلع میں ہوئیں جہاں 63 افراد زہریلی شراب کے باعث ہلاک ہوئے۔ ضلع امرتسر میں 12 اور ضلع گورداسپور میں 11 افراد زہریلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے زہریلی شراب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب جعلی شراب تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -