پنجاب میں آج سے لاک ڈاون ختم، لیکن دراصل یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

پنجاب میں آج سے لاک ڈاون ختم، لیکن دراصل یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟
پنجاب میں آج سے لاک ڈاون ختم، لیکن دراصل یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں عید سے پہلے  لاک ڈاون کرنے کے دانشمندانہ اقدام  فیصلے کے ساتھ عید کے فوری بعد بعد لاک ڈاون کھولنے    کا بر وقت فیصلہ کرلیاگیااور لاک ڈاون 5 اگست کے بجائے آج ہی ختم کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں  پانچ اگست تک لگائے گئے لاک ڈاون کو آج سے ختم کردیا گیا۔ تمام دکانوں اور شاپنگ مالز کو ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس  فیصلے کی سب سے بڑی وجہ مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے حوصلہ افزاء نتائج ہیں۔مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس کی عدم موجودگی کی بنا پر تین روز پہلے ہی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔عید پر مارکیٹوں کی بندش کے بعد کورونا وائرس کے پھیلاو کے امکانات کم ہونابھی فیصلے کی وجہ بنا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹورز، پنکچر شاپ، آٹا چکی، تندور اور زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ بھی 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی، گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے، چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کے لیے کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت بھی نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن کا طلاق فوری ہوگا جو 17 اگست تک نافذ رہے گا۔ 
 

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اگست پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کی اجازت بھی ہوگی تاہم متعلقہ ادارے ریلی میں فاصلہ اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب بھر کی تاجر تنظیموں نے فیصلے کوخوش آئند قراردیا ہے۔  تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ،حکومت ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کراتے ہوئے ہوٹل، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز بھی جلد از جلد کھولنے کا اعلان کرے ۔