انگلینڈ میں موجود سکواڈ کو بڑی کمک پہنچ گئی، اہم کھلاڑی کورونا ٹیسٹ کلیئرنس کے بعدسکواڈ جوائن کرلیا

انگلینڈ میں موجود سکواڈ کو بڑی کمک پہنچ گئی، اہم کھلاڑی کورونا ٹیسٹ کلیئرنس ...
انگلینڈ میں موجود سکواڈ کو بڑی کمک پہنچ گئی، اہم کھلاڑی کورونا ٹیسٹ کلیئرنس کے بعدسکواڈ جوائن کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک) حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، کلیئرنس پانے پر فاسٹ بولر نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا پاکستان میں متعدد بار ٹیسٹ پازیٹو آتا رہا جس کی وجہ سے ان کی انگلینڈ روانگی میں تاخیر ہوتی رہی، بالآخر جمعہ کی صبح لاہور سے براستہ دبئی مانچسٹر روانہ ہوئے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

منتخب کرکٹرز میں سے اب صرف شعیب ملک کی آمد رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونا ہے، انہیں نجی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ سکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی گئی تھی، شعیب ملک کی آمد پر انگلینڈ میں موجود کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو ریلیز کر دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -