"لاہور ڈوب جائے یا کراچی میں طیارہ گر کر تباہ ہو جائے سلیکٹڈ تو عید نتھیا گلی میں منا کر ہی واپس آئیں گے" ریحام خان برس پڑیں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) اہلخانہ کے ساتھ عید منانے کے لیے نتھیا گلی جانے پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ان پر برس پڑیں۔انہوں نے کہا لاہور ڈوبے یاطیارے تباہ ہوں سلیکٹڈ عید نتھیاگلی میں ہی منائیں گے۔
ریحام خان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان پر طننز کے نشتر اکثر چلاتی رہتی ہیں ۔ اپنی تازہ ترین ٹویٹر پوسٹ میں انہوں نے عمران خان کے گھروالوں کے ساتھ نتھیا گلی میں عید منانے پر تنقید کی ہے، انہوں نے کچھ ماہ قبل کراچی میں ہونے والے طیارے کے حادثے اور گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے وزیر اعظم کو تنقید کو نشانہ بنایاہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا" لاہور ڈوب جائے یا کراچی میں طیارہ گر کر تباہ ہو جائے سلیکٹڈ تو عید نتھیا گلی میں منا کر ہی واپس آئیں گے۔ یہ ہوتا ہے عوام کا درد رکھنے والا وزیراعظم"۔
لاہور ڈوب جائے یا کراچی میں طیارہ گر کر تباہ ہو جائے سلیکٹڈ تو عید نتھیا گلی میں منا کر ہی واپس آئیں گے۔
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 2, 2020
یہ ہوتا ہے عوام کا درد رکھنے والا وزیراعظم
ریحام خان کے ٹویٹ پر کچھ لوگوں نے اسے ان کی جلن قرار دیا۔ ایک صارف حیات اللہ نے لکھا " لاہو کو تو شوباز شریف نے پیرس بنایا تھا میڈم، مجھے تو صرف جلنے کی بو آرہی ہے"
لاہو کو تو شوباز شریف نے پیرس بنایا تھا میڈم،
— Hayat Ullah Khatir (@HayatUllahKhat3) August 2, 2020
مجھے تو صرف جلنے کی بو آرہی ہے
حسین نے لکھا "جلن نتھیا گلی کی نہیں۔۔۔ نتھیا گلی میں خاتون اول کے ساتھ ہونے کی"
جلن نتھیا گلی کی نہیں۔۔۔
— Hussain (@Hussain29417378) August 2, 2020
نتھیا گلی میں خاتون e اول کے ساتھ ہونے کی ۔۔۔
آصف اقبال نے لکھا "عید بھی اور نتھیا گلی بھی۔۔۔ہائے ظالم کیوں یاد آتا ہے ۔۔ہم سمجھ سکتے ہیں آپ کا دکھ اور جلن بہت زیادہ ہے۔۔ویسے یاد تو آتا ہوگا"
عید بھی اور نتھیا گلی بھی۔۔۔ہائے ظالم کیوں یاد آتا ہے ۔۔ہم سمجھ سکتے ہیں آپ کا دکھ اور جلن بہت زیادہ ہے۔۔ویسے یاد تو آتا ہوگا????????❤????
— Muhammad Asif Iqbal (@Asif4774) August 2, 2020
دوسری جانب کسی تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے اس ٹویٹ پر تبصرہ نہیں کیاگیا۔