عید کا تیسرا روز ، لاک ڈاﺅن ختم ، کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کام دکھانے لگا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور اموات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی کافی حد تک حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد دیکھنے میں آ رہاہے ۔جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے عید پر لگائے جانے والے لاک ڈاﺅن میں تین روز نرمی کرتے ہوئے آج سے ہی کاروبار کی اجازت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 11 ہزار 26 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہو گئی ہے تاہم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 5 ہزار 984 ہو گئی ہیں ۔کورونا وائرس کو اب تک دو لاکھ 48 ہزار 873 افراد شکست دے چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 38 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
سب سے زیادہ کیسز
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 486 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 93 ہزار197 ، کے پی کے میں 34 ہزار 223، بلوچستان میں 11 ہزار 774 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 76 ، آزاد کشمیر مین دو ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں 2180 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
اموات
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 2224، پنجاب میں 2148، کے پی کے میں 1202، اسلام آباد میں 165، گلگت بلتستان میں 55، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
صحت یاب ہونے والے افراد
کورونا وائرس کو سب سے زیادہ شکست دینے والے افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 6 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 82 ہزار 563، کے پی کے میں 29 ہزار 15، اسلام آباد میں 12 ہزار 678، گلگت بلتستان میں 1779، بلوچستان میں 10 ہزار 189 اور آزاد کشمیر میں 1643 افرادصحت یاب ہو چکے ہیں ۔