عید کا تیسرا روز لیکن پاکستان میں موجود ہندو برادری آج کونسا تہوار منارہی ہے؟ خبرآگئی
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر)پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ہندو "03 "اگست بروز پیر ہندی مہینہ ساون پونم میں راکھی "رکشابندھن"کاتہوار پورے جوش جذبے ولولے کےساتھ منارہی ہے، رکشا بندھن کے دن بہن اپنے بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر بھائی بہن کے پریم محبت کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کا عہد کیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں" ڈیلی پاکستان آن لائن "کو سندھ کے معروف ماہر پامسٹ اور علم نجوم بھگوان داس نےبتایا کہ ہندو دھرم میں "رکشابندھن"راکھی باندھنے کا تہوار انتہائی مقدس سمجھا جاتاہے اور بھائی بہن کےپریم محبت کےحوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ہندو دھرم میں لکشمی دیوی نے اپنے شوہر وشنو بھگوان کو راجہ بھلی کی قید سے چھڑانے، رہائی دلانے کےلیے لکشمی دیوی نے راجہ بھلی کے ہاتھ پر راکھی "رکشا بندھن "کا دھاگہ ہاتھ پر باندھ کر راجہ بھلی کو بھائی بنا کر وشنو بھگوان کو آزاد کراکر لکشمی دیوی نے راج بھلی سے اپنے شوہر وشنو بھگوان کی حفاظت کاوچن لیا ۔
اس دن سے دنیا بھر سمیت پاکستان ہندوستان میں بسنے والے ہندو بھائی بہن کے اس مقدس رشتے کو ہرسال بہن اپنے بھائی کے ہاتھ پر راکھی باندھ کر بھائی بہن کے مقدس رشتے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ بھائی بہن کے سچے پریم محبت کےاظہار کا بھی دن ہے" نمائندہ ڈیلی پاکستان آن لائن"کو راکھی فروخت کرنے والے دوکاندار پریم بجیر نے بتایا کہ یہ راکھی مختلف کلر فل دھاگوں اور خوبصورت موتیوں کےساتھ مختلف خوبصورت دیدہ زیب نمونوں میں تیار کی جاتی ہے اور پھر ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد یہ راکھی خرید کر "رکشا بندھن "کی رسم ادا کی جاتی ہے راکھی کے وقت بہن بھائی کی حفاظت سلامتی کےلیے آرتھی خصوصی پوجا کرتی ہے بھائی اس موقع پر عہد کرتا ہےکہ بہن میں ہرحال میں بہن کی حفاظت "رکشا "کرونگا بہن بھائی کو مٹھائی کھلاتی اور دعائیں دیتی ہے بھائی اپنی حیثیت مطابق بہن کو گفٹ اور خرچی بھی دیتا ہے-