سپر پاور ناکام پاکستان کامیاب، عمران خان کی حکمت عملی کے امریکی میڈیا میں چرچے

سپر پاور ناکام پاکستان کامیاب، عمران خان کی حکمت عملی کے امریکی میڈیا میں ...
سپر پاور ناکام پاکستان کامیاب، عمران خان کی حکمت عملی کے امریکی میڈیا میں چرچے

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا,عمران حکومت کی حکمت عملی کاامریکی میڈیابھی  معترف ہوگیا۔سمارٹ لاک ڈاون کی جس حکمت عملی پرپاکستان میں تنقید کی گئی  اس کے امریکی میڈیا میں چرچے ہورہے ہیں۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کاکہناہےکہ ایک طرف سپرپاوراس مرض سے نمٹنے میں ناکام نظرآتی ہےتودوسری جانب پاکستان جیسا کمزور نظام صحت والا ملک اس پر بڑی حد تک قابوپانےمیں کامیاب ہوچکاہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس سے اموات اور نئےکیسز میں ریکارڈ80 فیصد کمی آئی۔اخبار کا کہنا ہےپاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سےوبا پر قابو پانے والا ملک  بن چکا ہے۔دوماہ قبل اس ملک کا موازنہ برازیل سے کیاجارہا تھا تاہم اب یہاں کیسز کی تعداد 7000 یومیہ سےگرکر553پرآگئی۔

اخبار نے دیگر ممالک سے موازنہ کرتے ہوئے کہا پاکستان ایسے وقت میں وبا پرقابوپانےمیں کامیاب ہوا ہے جب امریکہ جیسی سپر پاور اس  پرقابو پانے میں مشکلات کا شکار ہے۔اخبارکےمطابق پاکستان کے مشرقی ومغربی ہمسا ئے بھارت اورایران اب بھی بڑے پیمانے پر کیسز کا شکارہورہے ہیں۔

اخبارکےمطابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی کامیاب رہی، انہوں نے نے  غریبوں کا خیال رکھتےہوئے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات  کونظرانداز کیا۔

رپورٹ کے مطابق لوگوں نے بھی احتیاطی تدابیر پر  سختی سے عمل کیا،خواتین اور معمر افراد کی محدود تعداد کا باھر جانااورسخت احتیاطی تدابیر بہتری کا سبب ہیں۔مستقبل میں وائرس کےپھیلاوکادارومدار احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر ہے۔

خیال رہے آج پاکستان میں صرف 330 کیسز سامنے آئے جب کہ 8قیمتی جانیں  ضائع ہوئیں جو کہ گزشتہ دنوں کی مناسبت سے انتہائی کم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -