کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے شاہ محمود قریشی ایل اوسی پر پہنچ گئے،ان کے ساتھ اور کون ہے؟ خبرآگئی

کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے شاہ محمود قریشی ایل اوسی پر پہنچ گئے،ان کے ساتھ اور ...
کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے شاہ محمود قریشی ایل اوسی پر پہنچ گئے،ان کے ساتھ اور کون ہے؟ خبرآگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے وزیرخارجہ شاہ محمود ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف ایل او سی کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق اس دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور عسکری حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ اور دیگر حکام چری کوٹ پہنچ چکے ہیں جہاں عسکری حکام نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوبریفنگ دی ۔ اس دورانوزیرخارجہ نےایل اوسی پرتعینات پاک فوج کےجوانوں کےجذبےکوسراہا۔انہوں نے کہاپوری قوم اپنےجوانوں کی بہادری پرفخرکرتی ہے۔

حکام ایل او سی کے سیکٹر چری کوٹ کے دورے کے دوران میڈیا نمائندوں کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنائے جانے کے شواہد کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بین الاقوامی میڈیا کو بھی لاین آف کنٹرول کا دورہ کروایا گیا تھا، وزیر خارجہ اس کے بعد مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ بھارت جو مرضی کر لے، کشمیریوں نے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے، پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -