سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، پاکستانیوں کیلئے بڑی آسانی

سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، پاکستانیوں کیلئے ...
سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ، پاکستانیوں کیلئے بڑی آسانی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں 4 ماہ بعد بینکوں کے معمول کے اوقات کار بحال کردیئے گئے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں بینکوں کے معمول کے اوقات کار آج سے بحال ہوگئے۔ اب تمام سرکاری اور نجی بینک پیر تا جمعرات صبح 9:30 سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے ، 1:30 سے 2:15 کے دوران نماز ظہر اور ظہرانے کا وقفہ ہوگا۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ دوپہر ایک بجے سے ڈھائی بجے تک نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر بینک کے اوقات محدود کردیئے گئے تھے۔

مزید :

قومی -بزنس -