"مذہبی تہوار پر آپ کس چیز کو پروان چڑھا رہی ہیں" صبا قمر کے 'بے باک' لباس پر مداح ناراض
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور فنکارہ صبا قمر کوان کے منفرد انداز، من پسند لباس ،اور ہر موضوع پر کھل کر بولنے جیسی عادات کی وجہ سے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد سراہتی ہے وہیں ان پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہیں۔
صبا نے عید پر بنائی گئی اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں تو ہزاروں افراد نے انہیں پسند کیا۔
View this post on Instagram
صبا کی تصاویر پر کچھ لوگوں نے ناراضگی کا بھی اظہارکیا اور انہیں بے باک لباس زیب تن پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
عائشہ عباسی نے لکھا کہ "مذہبی تہوار پر آپ کس چیز کو پروان چڑھا رہی ہیں"۔
پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صبا قمر اداکاری کے ساتھ ساتھ اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چھا گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں لانچ کئے گئے یوٹیوب چینل پر سبسکرائیبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی۔
گزشتہ دنوں صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے یوٹیوب تھیم پر مبنی ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز کو پسند کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں۔