اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور ی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور ی اور سنیچنگ کی ...
اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور ی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار

  

لاہور (لیاقت کھرل ) ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف اعجاز رشید کی سربراہی میں AVLSاقبال ٹاؤن ڈویژ ن  نے  کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور ی اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار کرلیے ، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ فاروق عرف فاروقی اور اس کا ساتھی ثناء اللہ عرف مانو شامل ہے۔

تفصیل کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی23موٹرسائیکلیں، 1رکشہ، 2موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔ملزمان  نے  شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ڈی ایس پی AVLSاقبال ٹاؤن کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغرکی طرف سے گینگ کی گرفتار ی پر پولیس ٹیم کو شاباش د ی گئی ۔ 

مزید :

جرم و انصاف -