ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ، آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ، آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب ...
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس ، آصف زرداری کی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کیلئے نیب کی ٹیم ویڈیو لنک انتظام کرنے کیلئے آصف زرداری کے کراچی کے گھر میں پہنچی ، آصف زرداری نے فرد جرم موخر کرنے کیلئے احتساب عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی ۔ آصف زرداری کا اپنی استدعا میں کہناتھا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ، عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیاہے ۔

مزید :

قومی -