شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے ...
شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔

احتساب عدالت میں شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے محمد عثمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے اور 17 اگست تک نیب کے حوالے کر دیاہے ۔ احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں محمد عثمان کو گرفتار کیا گیا ،محمد عثمان کی گرفتاری ٹھوش شواہد کی بنیاد پر کی گئی ۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ملزم کو بتایا گیا ہے کہ کس گراونڈپر گرفتارکیا گیا ؟نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو باقاعدہ گرفتار کی وجوہات بتائی گئی تھیں۔

عدالت نے محمد عثمان سے استفسار کیا کہ آپ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا ؟محمد عثمان نے جواب دیا کہ ملتان روڈ پر جا رہاتھاکہ دو روز قبل نیب نے گرفتار کیا ، رات کو نیب حکام نے گرفتاری کی وجوہات بتائیں ۔ محمد عثمان نے عدالت سے استدعا کی میں بلڈ پریشر کا مریض ہوں اس لیے مجھے گھر سے کھانے کی اجازت دی جائے ۔ محمد عثمان کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ محمد عثمان چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں اور بڑے قابل انسان ہیں ، محمد عثمان کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -