"سوشانت اور ریا کے یورپ ٹرپ سے آنے کے بعد سے بہت کچھ بدل گیا تھا، ریاکالا جادو کرتی تھیں اور ۔ ۔ ۔" خودکشی کرنیوالے اداکار کے باورچی نے سنسنی خیز دعویٰ کردیا

"سوشانت اور ریا کے یورپ ٹرپ سے آنے کے بعد سے بہت کچھ بدل گیا تھا، ریاکالا ...

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے باورچی کا سوشانت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے متعلق کہنا ہے کہ وہ کالا جادو کیا کرتی تھیں اور سوشانت ریا کی بہت زیادہ سنتے تھے۔اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو اپنے اپارٹمنٹ میں خود کشی کر لی تھی جس کے بعد سے تا حال اُن کی خودکشی کے معمے کو سلجھانے کے لیے ممبئی پولیس سر گرم نظر آ رہی ہے اور اسی سلسلے میں سوشانت سنگھ سے جڑے ہر فرد کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔

View this post on Instagram
Still struggling to face my emotions.. an irreparable numbness in my heart . You are the one who made me believe in love, the power of it . You taught me how a simple mathematical equation can decipher the meaning of life and I promise you that I learnt from you every day. I will never come to terms with you not being here anymore. I know you’re in a much more peaceful place now. The moon, the stars, the galaxies would’ve welcomed “the greatest physicist “with open arms . Full of empathy and joy, you could lighten up a shooting star - now, you are one . I will wait for you my shooting star and make a wish to bring you back to me. You were everything a beautiful person could be, the greatest wonder that the world has seen . My words are incapable of expressing the love we have and I guess you truly meant it when you said it is beyond both of us. You loved everything with an open heart, and now you’ve shown me that our love is indeed exponential. Be in peace Sushi. 30 days of losing you but a lifetime of loving you.... Eternally connected To infinity and beyond

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty) on

سوشانت سنگھ کے باورچی نیرج سنگھ نے بھی اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کروا دیا ہے جبکہ حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران نیرج سنگھ نے کئی سنسنی خیز دعوے کیے ہیں ۔نیرج سنگھ کا بھارتی میڈیا ’زی‘ کو انٹرویو کے دوران پرانی باتیں یاد کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ’سوشانت سنگھ کے اپارٹمنٹس کی کبھی کبھار نا صرف لائٹس اچانک بند ہوجایا کرتی تھیں بلکہ الیکٹرک لفٹس بھی اچانک ہی رک جاتی تھیں اور جب سوشانت کو ان واقعات سے خوف محسوس ہوتا تھا تو انہیں بھی کمرے میں اپنے ساتھ سونے کو کہا کرتے تھے۔‘

View this post on Instagram
UNLOCK your inner magic ✨???????? #unlock #rheality ????????✨????

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty) on

روزنامہ جنگ کے مطابق نیرج کا مزید کہنا تھا کہ ’سوشانت اور ریا کے یورپ ٹرپ سے آنے کے بعد سے بہت کچھ بدل گیا تھا اور سوشانت پریشان تھے، وہ بہت دباؤ میں نظر آتے تھے اور ریا سوشانت کو دوا کھلایا کرتی تھیں، ریا سوشانت کی خودکشی کے آخری مہینوں میں سوشانت کو کسی سے ملنے بھی نہیں دیا کرتی تھیں حتیٰ کہ ڈاکٹر بھی گھر آیا کرتا تھا، ریا کا کہنا تھاکہ سوشانت لوگوں سے مل کر پریشان ہو جاتا ہے ۔‘

View this post on Instagram
Happy birthday to the most beautiful ” supermassive black hole “ that is known to mankind ! Shine on you crazy diamond @sushantsinghrajput ????????❤️????⭐️???????????? #boywithagoldenheart #rheality

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty) on

سوشانت کے باورچی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’سوشانت ریا سے بہت زیادہ قریب تھے اور ریا کے گھر چھوڑ جانے پر ذہنی دباؤ کا شکار تھے، سوشانت نے آخری بار پارٹی 2019ء میں کی تھی جس میں ریا چکروتی کے بھائی اور سوشانت کے بزنس پارٹنر شومک چکروتی بھی موجود تھے۔‘

مزید :

تفریح -