عمران خان کا پسندیدہ ڈرامہ ” ارتغرل“ لیکن جمائمہ گولڈ سمتھ کو کون سی سیریز بے حد پسند ہے ؟ پہلی مرتبہ نام بتا دیا

عمران خان کا پسندیدہ ڈرامہ ” ارتغرل“ لیکن جمائمہ گولڈ سمتھ کو کون سی سیریز ...
عمران خان کا پسندیدہ ڈرامہ ” ارتغرل“ لیکن جمائمہ گولڈ سمتھ کو کون سی سیریز بے حد پسند ہے ؟ پہلی مرتبہ نام بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے امریکی سیریز ’رامی‘ کو اپنی پسندیدہ سیریز قرار دے دیا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’رامی‘ کو ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہونے پر جمائما نے سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار رامی یوسف کی تعریف میں ایک پوسٹ کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’رامی‘ اس ایوارڈ کا حقدار ہے۔ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ یہ شو بہت شوق سے دیکھتی ہیں اور انہیں یہ سیریز بے حد پسند ہے۔

واضح رہے کہ ٹی وی کی دنیا کے اہم ترین ایوارڈز ایمی ایوارڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی امریکی مسلم کامیڈی سیریز کو بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ اعزاز ’رامی‘ کے حصے میں آیا ہے۔’رامی‘ میں رامی یوسف کا مرکزی کردار ادا کرنے والے رامی یوسف کو کامیڈی سیریز میں بہترین لیڈ اداکار اور بہترین ڈائریکشن کیلئے نامزد کیا گیا۔سیزن ٹو میں رامی یوسف کے مد مقامل مہرشالا علی کو کامیڈی سیریز میں بہترین سپورٹنگ رول کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔’رامی‘ امریکی مسلم پہلی سیریز ہے جو ایمی ایوارڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -