میرا کا غر یب فنکاروں کو اپنے گھررہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی

میرا کا غر یب فنکاروں کو اپنے گھررہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی
 میرا کا غر یب فنکاروں کو اپنے گھررہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی

  

لاہور(آئی این پی) فلم سٹار میرا کا غر یب فنکاروں کو اپنے گھررہائش دینے کی پیشکش بھی ڈرامہ نکلی‘اسٹیج فنکار عابد شوکی‘اداکارہ مہرہ سمیت کئی فنکاروں کے رابطے کر نے بھی میرا نے ٹال دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میرا نے عید سے پہلے یہ اعلان کیا کہ شوبز انڈسڑی کی بند ش کی وجہ سے اگر غر یب فنکاروں کو رہائش کے حوالے سے مشکلات ہیں تو میں انکو اپنے گھر میں عارضی طور پر رہائش فر اہم کر نے کیلئے تیار ہوں مگر جب اس بارے میں کچھ فنکاروں نے رابطہ کیا تو میرا نے کہا کہ فی الحال ہمارے گھر مہمان آئے ہیں عید کے بعد اگر جگہ خالی ہوگی تو آپ کو بتادوں گی۔ 

مزید :

تفریح -