مالک مکان کی کرائے دار لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنائی اورپھر بلیک میل کرکے ایسا گھناوناکام کروایا کہ ہرشخص تلملا اٹھے

مالک مکان کی کرائے دار لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنائی اورپھر بلیک میل کرکے ایسا ...
مالک مکان کی کرائے دار لڑکی سے زیادتی، ویڈیو بنائی اورپھر بلیک میل کرکے ایسا گھناوناکام کروایا کہ ہرشخص تلملا اٹھے

  

جے پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  کرایہ کے گھر میں رہنے والی لڑکی کی آبروریزی اور بلیک میلنگ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیاہے۔

بھارتی میڈیا نیوز 18 کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں پیش آیا  ہے۔متاثرہ لڑکی کاالزام ہے کہ اس کے مکان مالک نے اسے  نشیلی اشیا پلا کر آبروریزی کی اور اس دوران  ویڈیوبھی بنا لی اور بلیک میل کرنے لگا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق جب اس نے اس کی مخالفت کی تو مکان مالک نے اس کی شادی کروانے کی بات کہہ کر اس کو خاموش کرا دیا ۔اس درمیان مکان مالک نے دھوکہ سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے کا ایگریمنٹ تیار کروالیا اور لڑکی کو ایک دیگر لڑکے کے ساتھ رہنے کیلئے بھیج دیا ۔ متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ وہاں دوسرے لڑکے نے بھی اس کی آبروریزی کی ۔

راتا ناڑی تھانہ کے انچارچ ذو الفقار علی نے بتایا کہ 21 سال کی ایک لڑکی نے رپورٹ درج کروائی ہے ،جس میں اس نے بتایا ہے کہ وہ اپنے ایک  شناسا کے ساتھ راتا ناڑا علاقہ میں کرایہ کے مکان میں رہتی تھی ۔ تقریبا دس دن پہلے اس کے ساتھ رہنے والا سناشا باہر گیا ہوا تھا ، تب مکان مالک نے موقع دیکھ کر اس کو کوئی نشیلا مادہ پلا دیا ور اس کی آبروریزی کی ۔

ذوالفقار علی نے بتایا کہ لڑکی نے کہا ہے کہ ملزم مکان مالک نے موبائل سے اس کی فحش تصویریں کھینچ لیں اور ویڈیو بھی بنالی ۔ بعد میں اس کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر وہ اس کا جنسی استحصال کرتا رہا ۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ مکان مالک نے اس کو ایک لڑکے کے ساتھ شادی کروانے کا جھانسہ دیا اور دوسرے ذات کے ایک لڑکے کے ساتھ اس کو شکار گڑھ میں ایک مکان میں بھیج دیا ۔

اس دوران مکان مالک نے دھوکہ سے اس کے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے کا کورٹ سے اقرار نامہ بنوالیا ۔ اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والا لڑکا بھی اس کا جنسی استحصال کرتا تھا ۔ پیر کو وہ کسی طرح اس کے چنگل سے نکلی اور راتا ناڑا تھانہ پہنچی اور اپنی آپ بیتی سنائی ۔

پولیس نے کیس درج کرکے  تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کو دی اپنی شکایت میں متاثرہ نےخود کو غیر شادی شدہ بتایاہے۔

مزید :

بین الاقوامی -