انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی سکواڈ اس وقت کہاں ہے؟ خبر آ گئی

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی سکواڈ اس وقت کہاں ہے؟ خبر آ گئی
انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، پاکستانی سکواڈ اس وقت کہاں ہے؟ خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے جہاں دو روز تک بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی کرکٹ سکواڈ ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان کرکٹرز نے عید جمعہ کے روز ڈربی میں منائی جہاں سرفراز احمد نے عید کی نماز پڑھائی اور خطبہ بھی دیا اور اب تمام کھلاڑی بذریعہ بس ڈیرھ گھنٹے کی مسافت طے کرکے مانچسٹر پہنچ چکے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کی ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست کو شروع ہو گا جبکہ اس سے قبل 2 روز تک پاکستانی کرکٹرز میچ سے قبل بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کریں گے۔

مزید :

کھیل -