چینی مین لینڈ پر کورونا کے مزید  43کیسز کی تصدیق، مقامی طورپرکتنے مریضوں میں منتقل ہوا ؟ پریشان کن خبر

چینی مین لینڈ پر کورونا کے مزید  43کیسز کی تصدیق، مقامی طورپرکتنے مریضوں میں ...
چینی مین لینڈ پر کورونا کے مزید  43کیسز کی تصدیق، مقامی طورپرکتنے مریضوں میں منتقل ہوا ؟ پریشان کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے کہا ہے کہ اتوار کے روز نوول کروناوائرس کے 43نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7درآمدی جبکہ 36مقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔قومی صحت کمیشن نے سوموار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ 3نئے درآمدی کیسز صوبہ جیانگ سو، 2صوبہ شان ڈونگ جبکہ صوبہ لیانِنگ اور صوبہ گوانگ ڈونگ میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

مقامی سطح پر ترسیل کے 36کیسز میں سے 28کیسز سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقہ جبکہ 8صوبہ لیا نِنگ میں سامنے آئے ہیں۔نوول کروناوائرس کے 3نئے مشتبہ کیسز شنگھائی بلدیہ میں سامنے آئے ہیں جو کہ تمام درآمدی ہیں۔اتوار کے روز اس بیماری کی وجہ سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے مزید10مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔اتوار کے آخر تک مین لینڈ پر 2ہزار92درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 7کوصحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 95تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اتوار تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد 84ہزار428تک پہنچ گئی جن میں سے 781 مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 35شدید بیمار ہیں۔کمیشن نے کہا کہ مجموعی طور پر 79ہزار13 افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ اس بیماری کے باعث 4ہزار634 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس نے مزید کہا کہ نوول کروناوائرس کے تاحال 4مشتبہ کیسز ہیں۔کمیشن کے مطابق مزید560قریبی رابطہ کاروں کو طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 21ہزار585قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں۔

اتوار کے ہی روز بغیر علامات والے 11نئے کیسز کی اطلاع موصول ہوئی جن میں سے 3مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں، بغیر علامات والے 6کیسز کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل کرلیاگیا۔کمیشن نے کہا کہ بغیر علامات والے 257کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 102مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں۔