مسلمان کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا مانگیں : ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری

مسلمان کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا مانگیں : ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری
مسلمان کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا مانگیں : ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری

  

لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے تمام مسلمان بہنن بھائیوں کو عید الاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی سنت ابراہیم کے نزرانے کو قبول و منظور فرمائے، مسلمان دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ عید قرباں کے موقع پر غریبوں، ضرورتمندوں اور مستحقین کا خاص خیال رکھیں،عوام کورونا وبا سے بچنے کیلئے حکومت کے بتائے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں.ان کاکہناتھاکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کر کے ہی کورونا سے خود اور دوسروں کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے، مسلمان دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں. 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -