”دورہ انگلینڈ عابد علی کیلئے آسان نہیں کیونکہ۔۔۔“ راشد لطیف نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر دیا

”دورہ انگلینڈ عابد علی کیلئے آسان نہیں کیونکہ۔۔۔“ راشد لطیف نے شائقین کرکٹ ...
”دورہ انگلینڈ عابد علی کیلئے آسان نہیں کیونکہ۔۔۔“ راشد لطیف نے شائقین کرکٹ کو پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ اوپنر عابد علی کیلئے دورہ انگلینڈ آسان نہیں اور انگلش کنڈیشز اور باؤلنگ اٹیک ان کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 5 اگست سے مانچسٹر میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں عابد علی شان مسعود کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے لیکن 32 سالہ اوپنر عابد علی کی انگلینڈ میں بیٹنگ فارم مسلسل سوالات اٹھا رہی ہے، ووسٹر اور ڈر بی کے دو پریکٹس میچوں کی تین اننگز میں وہ صرف 27رنز بنا سکے ہیں، البتہ پاکستان کیلئے تین ٹیسٹ کی 4 اننگز میں 57.94 کی اوسط سے ان کے کریڈٹ پر 321 رنز ہیں، جس میں 2 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے ساتھ عابد علی کا یہ پہلا دورہ انگلینڈ ہے اور اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کا خیال ہے کہ کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے عابد علی کیلئے انگلینڈ کی کنڈیشنر اور باﺅلنگ اٹیک ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا، جہاں بناءپرفارمنس وہ ماضی کی کارکردگی پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔
پاکستان کیلئے 37ٹیسٹ اور 166ون ڈے کھیلنے والے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اس بات کا اندازہ عابد علی کو بھی بخوبی ہے، جن کیلئے اگر ماحول پریکٹس کے دوران ساز گار نہیں تو ٹیسٹ میچ تو قدرے مشکل حالات کا کھیل ہے، جہاں بناءاعتماد اور فارم آپ کیلئے رنز کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں ہوتا۔

مزید :

کھیل -