انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، شاہد آفریدی نے بھی دل کی بات کہہ دی

انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، شاہد آفریدی نے بھی دل کی بات کہہ دی
انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ، شاہد آفریدی نے بھی دل کی بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ کر لی ہیں جن کا کہنا ہے کہ مشکل انگلش کنڈیشنز میں ڈرا سیریز بھی جیت کے برابر ہے، امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے رواں دورہ انگلینڈ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2016ءمیں کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یہ دونوں انگلینڈ کے ماحول کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں جبجکہ کھلاڑیوں کو اچھی ٹیم مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے،کس سیشن میں کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہے اس کیلئے پلیئرز کی بھرپور رہنمائی کرنے والے کوچز موجود ہیں،امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

بابر اعظم سے بلند توقعات وابستہ کئے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوجوان بیٹسمین نے کوئی اضافی دباﺅ لیا بلکہ کپتانی بھی ان کے کھیل پر اثر انداز نہیں ہوئی،بابر کی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے اور انہیں بجا طور پر پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا سکتا ہے، آنے والے وقتوں میں وہ تن تنہا پاکستان کو میچز جتوائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسٹ باﺅلنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کی مٹی بڑی زرخیز ہے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کے بعد اب نیا ٹیلنٹ بھی نظر آ رہا ہے، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ باصلاحیت ہیں جبکہ محمد عباس، وہاب ریاض اور محمد عامر کا تجربہ بھی کارآمد ثابت ہوگا، یہ پیسرز طویل عرصے کرکٹ کھیل سکتے ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے مزید باﺅلرز بھی سامنے آئیں گے۔ 

مزید :

کھیل -