حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں،چوہدری برادران نے اہم سیاسی فیصلہ کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلا لیا

حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں،چوہدری برادران نے اہم سیاسی فیصلہ کرنے کے لیے ...
حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں،چوہدری برادران نے اہم سیاسی فیصلہ کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلا لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستا آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان اسمبلی کاہنگامی اجلاس بلالیا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہورالہی روڈ پر ہوگا اور اس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس ا لٰہی بھی مدعو کیے گئے ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری شافع حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلا س میں وفاق اورپنجاب میں اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی اور سیاسی منظر نامے کاجائزہ لےکر پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -