”محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے کیونکہ۔۔۔“ آفریدی نے فاسٹ باﺅلر کی حمایت کر دی

”محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے کیونکہ۔۔۔“ آفریدی نے ...
”محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست ہے کیونکہ۔۔۔“ آفریدی نے فاسٹ باﺅلر کی حمایت کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے محمد عامرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کام سے لطف اندوز نہ ہوں، اسے چھوڑ دینا چاہئے، محمد عامر نے اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے درست فیصلہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جس کام سے لطف اندوز نہ ہوں اسے چھوڑ دینا چاہیے،ٹیسٹ کرکٹ میں باﺅلر کو نئی اور پرانی گیند سے سوئنگ کے ساتھ سپیڈ کی بھی ضرورت ہوتی ہے، عامر کی نئی گیند سے تو سپیڈ اچھی رہتی لیکن پرانی سے مشکل پیش آتی، طویل فارمیٹ میں اس کے بغیر گزارا نہیں، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اپنی فٹنس کو پیش نظر رکھتے ہوئے محمد عامر نے درست فیصلہ کیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم سیکھنے کا نہیں کارکردگی دکھانے کا پلیٹ فارم ہے، کوچنگ کیلئے تو انڈر14 اور 16 کرکٹرز پر اکیڈمیز میں توجہ دینا مناسب ہے، جب کوئی کھلاڑی قومی ٹیم میں جگہ بنا لے تو اسے پرفارمنس کیلئے تیار کرنا ہوتا ہے، سپورٹ سٹاف میں موجود لوگ پلیئرز کو دباﺅ میں بہتر کارکردگی دکھانے میں رہنمائی کر سکتے ہیں، وہ بتاتے ہیں کہ مشکل حالات میں ثابت قدم رہتے ہوئے کس طرح توجہ مرکوز رکھنا ہے، مہارت کے بارے میں سکھانے کا کام جونیئر سطح پر ممکن ہے۔

مزید :

کھیل -