”اگر عثمان بزدار کو ہٹانا ہے تو پھر وزارت اعلیٰ کا امیدوار۔۔۔“ مسلم لیگ (ق) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

”اگر عثمان بزدار کو ہٹانا ہے تو پھر وزارت اعلیٰ کا امیدوار۔۔۔“ مسلم لیگ (ق) ...
”اگر عثمان بزدار کو ہٹانا ہے تو پھر وزارت اعلیٰ کا امیدوار۔۔۔“ مسلم لیگ (ق) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جہاں شرکاءنے رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ہنگامی طور پر ایم این ایز کا اجلاس طلب کیا تھا جس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ یہ گفتگو بھی ہوئی کہ حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے، ہم سے رابطہ نہیں کیا جاتا۔ 

اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کئے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں، ہم عثمان بزدار کیساتھ ہیں اور رہیں گے اور اگر عثمان بزدار کو تبدیل کیا گیا تو پھر وزارت اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی ہونے چاہئیں۔ 

مزید :

قومی -