ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون، تین دوست نہر میں ڈوب گئے، ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک واقعہ

ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون، تین دوست نہر میں ڈوب گئے، ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک ...
ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون، تین دوست نہر میں ڈوب گئے، ایک ہی دن میں دوسرا افسوسناک واقعہ

  

نارووال (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون کے باعث تین دوست نہر میں ڈوب گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نارووال کی ڈھلی نہر میں ڈوب گئے۔ ایک نوجوان کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا جبکہ دیگر 2 کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ ڈوبنے والے نوجوانوں کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو اور مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پیر کو ہی گوجرانوالہ سے ایک نوجوان کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نہر میں ڈوبنے کی خبر آئی تھی۔ دسویں جماعت کا طالبعلم کلیم بٹ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اوجلہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید :

Breaking News -ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -نارووال -