”کھلاڑیوں کو کٹ دینے کی ویڈیوبھی عابد علی کیلئے ایک خاموش پیغام ہے“

”کھلاڑیوں کو کٹ دینے کی ویڈیوبھی عابد علی کیلئے ایک خاموش پیغام ہے“
”کھلاڑیوں کو کٹ دینے کی ویڈیوبھی عابد علی کیلئے ایک خاموش پیغام ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عابد علی کیلئے دورہ انگلینڈ آسان نہیں ہو گا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کو کٹ دینے کی ویڈیو بھی اوپنر عابد علی کلیئے خاموش پیغام ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی پہلی چوائس عابد علی ہیں لیکن جس طرح امام الحق کو اس ویڈیو میں پیش کیا گیا ہے، عابد علی کے سب سمجھنے کیلئے کافی ہو گا۔ عابد علی ویسے ہی بڑی مشکل اور تاخیر سے قومی ٹیم کاحصہ بنے ہیں ، اب دیکھنا ہے کہ حالات اور واقعات ان کے کیرئیر کو کس سمت میں لے کر جاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور راولپنڈی میں ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے عابد علی کیلئے انگلینڈ کی کنڈیشنر اور باﺅلنگ اٹیک ایک چیلنج سے کم نہیں ہوگا، جہاں بناءپرفارمنس وہ ماضی کی کارکردگی پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔

مزید :

کھیل -