"مولانا فضل الرحمان نیب زادے ہیں، ان کے خلاف ان لوگوں نے کیس نہیں چلنے دیا جو انہیں اسلام آباد لائے تھے"

"مولانا فضل الرحمان نیب زادے ہیں، ان کے خلاف ان لوگوں نے کیس نہیں چلنے دیا جو ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان "نیب زادے" ہیں۔

اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک کے حوالے سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان ابھی تک نیب زدہ ہونے کی بجائے نیب زادے ہیں، کیونکہ جن لوگوں کے کہنے پر وہ لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تھے انہوں نے ان پر کیس نہیں چلنے دیا۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شریف فیملی اور زرداری فیملی دونوں ہی نیب زدہ ہیں لیکن انہیں رعایتی نرخوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے۔ ٹی وی پر خبریں آئیں گی کہ نواز شریف اور زرداری مل گئے لیکن میرا نہیں خیال کہ جلد ہی یہ تحریک چلانے کا کوئی فیصلہ کرسکیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -